اٹلی میں مخصوص اوقات میں آئسکریم کھانے پر پابندی، مگر کیوں؟

510

روم: اٹلی میں ایسا کون سا مخصوص ٹائم ہے، جس وقت حکومت کو آئس کریم کھانے پابندی لگانے کی ضرورت پیش آئی؟

آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ اٹلی کے شہر میلان میں حکومت کی جانب سے نصف شب کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی کے حوالے سے ایک بِل منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر مجوزہ پابندی کا مقصد شہریوں کا سکون بتایا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں نصف شب کو آئس کریم کھانا یہاں کی ثقافت ہے تاہم میلان میں مجوزہ قانون کے بعد سے یہ ثقافت مٹنے کے خطرے سے دوچارہے۔

مقامی حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا قانونی بل اگر منظور کرلیا جاتا ہے تو اٹلی کے شہر میلان میں آئندہ مہینے (مئی) سے نصف شب کے بعد آئس کریم کھانےپر پابندی عائد کردی جائے گی، جس کا مقصد بتایا گیا ہے کہ ایسے گروہو ں کو روکنا ہے جو سڑکوں پر ہلڑ بازی یا شور و غوغا کرتے ہیں، تاکہ دآرام کرنے یا سونے والے شہریوں کا سکون برقرار رہے۔

مجوزہ بل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا اطلاق ایسے صارفین پر بھی ہوگا جو آئس کریم کے علاوہ دیگر اشیا مثلاً پیزا یا مشروبات وغیرہ نصف شب کو اپنے گھر لے جانا چاہتے ہوں گے۔