سعودی عرب دنیا کی ٹاپ 20 کار مارکیٹوں میں شامل

264

ریاض: سعودی کسٹم و ٹیکس اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی  نے کہا  ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مملکت میں ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں۔

 سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جن ممالک سے گزشتہ دو برسوں کے دوران سب سے زیادہ گاڑیاں مملکت میں درآمد کی گئیں ان میں جاپان، جنوبی کوریا، امریکہ، تھائی لینڈ اور انڈیا شامل ہے۔

سال 2022 کے دوران مختلف ممالک سے مملکت میں 66 ہزار 870 گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ سال 2023 میں یہ تعداد 93 ہزار 199 رہی۔

علاوہ ازیں کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان انجینیئروائل الذیاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اتھارٹی نے 60 ہزار 473 گاڑیوں کا فنی معائنہ کیا جس کا مقصد مطلوبہ معیار کی جانچ تھا جبکہ اسی برس ٹائروں کی صنعت کے حوالے سے 18 ہزار 150 کوالٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔