انٹر امتحانات میں طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات یقینی بنائی جائیں، جماعت اسلامی

415

کراچی:جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی قیادت میں وفد نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین پروفیسر نسیم احمد میمن سے ملاقات کی اور یکم جون سے شروع ہونے انٹر کے امتحانات کے حوالے سے گفتگو کی اور ان پر زوردیا کہ شدید گرمی و حبس کے موسم میں امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے لیے بنیادی ضروریات اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  انٹر کے امتحانات میں  بالخصوص بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، تمام امتحانی مراکز کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ رکھنے کے لیے انٹر بور ڈ کی جانب سے کے الیکٹرک کو پہلے سے خط جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے کہ امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ ہرگز نہ کی جائے۔حساس امتحانی مراکز میں رینجرز تعینات کی جائیں۔

 چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ضروری پوری کریں گے اور متعلقہ ذمہ داران کو بھی ضروری ہدایات دیں گے۔