فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل نے اسپین کے قونصل خانے کو کام سے روک دیا

409

 تل ابیب:ہسپانوی حکومت کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیل نے اسپین کے قونصل خانے کو سفارتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسپین کے قونصل خانے کے فلسطینی نمائندوں کے ساتھ روابطوں کو ہم نے روک دیا ہے، اگر اسپین نے فلسطین کے ساتھ روابط جاری رکھے تو ہم اسپین کا سفارتخانہ ختم کردیں گے۔

خیال رہے کہ اسپین نے گزشتہ روز فلسطین کو ایک باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔