مودی کے ہم شکل رکشہ ڈرائیور کی زندگی ہی بدل گئی

541

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مشابہت رکھنے والے فرد کی زندگی ہی بدل گئی، سوشل میڈیا پر رکشہ چلانے والا مسلمان بھارتی شہری رشید احمد  بھارت میں سب کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   نریندر مودی مسلمان مخالف، نفرت کی سیاست اور پاکستان مخالف بیانات کی بنا پر اپنی سیاسی مہم کو آگے لے کر چل رہے تھے تاہم ان کا ہم شکل مسلمان بھارتی شہری سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

دلی میں مودی کے ہمشکل رشید احمد کو اب لوگ نریندر مودی کے نام سے ہی پکارنے لگے ہیں، چھوٹے جلسوں میں شرکت کے رشید احمد یومیہ تقریبا 1000 بھارتی روپے لے رہے ہیں۔