ہمیں پتہ ہے رئوف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے، بانی پی ٹی آئی

347
who is behind the attack

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء نے کہا ہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں میرا میچ ہے،ہمیں پتہ ہے کہ رئوف حسن پر حملے کے پیچھے کون ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی تیار ہو جائے روف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے،ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے ‘میڈیا کا منہ بند کرنے کیلئے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے ہتک عزت کا قانون پاس کیا‘ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے‘پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی‘خیبر پختونخوا میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا کسی کو جیل میں ڈالا‘ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہوتا ہے انسانوں کا معاشرہ لوگوں کے دل جیت کر چلایا جاتا ہے۔

بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 8فروری سے پہلے تین سزائیں دی گئی تمام پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں نے ہمیں جتوایا۔انہوں نے سمجھا تھا کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں گے۔اسلام آباد کا ریٹرننگ آفیسر بھاگا ہوا ہے۔پٹن کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کی نشستیں 50 ہزار کی لیڈ سے جیتی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹرائیبیونل ہی نہیں بنایا جا رہا ڈرے ہوئے ہیں کہ حلقے نہ کھل جائیں۔تین ماہ ہو گئے ٹرائیبیونلز سے فیصلے آنے چاہیے تھے۔ میڈیا کا منہ بند کرنے کے لیے فارم 47 کی وزیراعلیٰ نے عزت کا قانون پاس کر دیا۔ ملک میں خوف کے ذریعے سب کچھ چلایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کو جلسے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔خیبر پختون خواہ میں کسی مخالف پر کوئی کیس کیا یا ہم نے کسی کو جیل میں ڈالا۔ہمیں پتہ ہے کہ روف حسن پر حملے کے واقعہ کے پیچھے کون ہے۔ رؤف حسن کے ساتھ جو ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام ڈنڈے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی تیار ہو جائے روف حسن کے معاملے پر سڑکوں پر نکلیں گے۔ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے اور ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہے تھے۔معیشت اس قابل نہیں کہ احتجاج برداشت کر سکے کوئی بھی نقصان ہوا تو یہ خود ذمہ دار ہونگے۔