انسان جیسا دنیا کا تیز ترین روبوٹ تیار

610

بیجنگ: چینی کمپنی کی جانب سے انسان کے جیسا نظر آنے والا دنیا کا تیز ترین روبوٹ تیار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) ٹیکنالوجی کا حامل انسان نما روبوٹ موجودہ دور کے دیگر روبوٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر رفتار سے چل یا دوڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یونی ٹری ایچ ون ایولیوشن ورژن 3 نامی اس روبوٹ کی رفتار 7.4 میل فی گھنٹہ ہے اور یہ اپنی صلاحیتوں سے چھلانگ لگانے کے علاوہ سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے، سامان اٹھا کر چلنے یا منتقل کرنے کے ساتھ ڈانس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔

روبوٹ کی اونچائی 5.11 انچ ہے اور اس کا وزن کم و بیش 50 کلوگرام کے لگ بھگ ہے، تاہم اس کی چال انسان کے مقابلے میں نسبتاً عجیب و غریب لگتی ہے۔ انسان نما تیزرفتار روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انسانوں کی طرح چھلانگ لگا سکتا ہے اور ساتھ ہی یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلو گرام تک وزن اٹھا کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید روبوٹ نہ صرف چلتے ہوئے اپنا توازن خود برقرار رکھے گا بلکہ کسی چیز سے دھکا لگنے کے بعد خود کو سنبھالتے ہوئے گرنے سے بچا بھی سکتا ہے۔ اس کے سر میں لگائے گئے کیمرے اور دیگر سینسرز اسے دیگر کئی صلاحیتوں کے قابل بھی بنا سکتے ہیں۔