گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقات کے بعد کارروائی نیب یا ایف آئی اے کو دینے پر غور

384

اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل میں تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کیے جانے کے بعد کارروائی نیب یا ایف آئی اے کو دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید بھی کی ہے جب کہ اہم اجلاس میں معاملے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کے لیے قومی احتساب بیورو(نیب) یا وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سپرد کرنے پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور گندم بحران پر تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو جہاں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور معاملہ تحقیقات کے بعد کارروائی کے لیے نیب، ایف آی اے کے سپرد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 4 ارکان پر مشتمل کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ 4 روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔