اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح، 72ہزار742پوائنٹس پرکاروبار کا اختتام

284
stock market closes

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز اتارچڑھاو کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 771پوائنٹس اضافے کے ساتھ 72 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر کا روبار کا اختتام ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ممکنہ طور پر اگلے ہفتے پروگرام کے تحت 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی وصولی کے پیش نظر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب ڈالر کی سطح پر آنے اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعے کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی ہے۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر دوبارہ بحال ہوگیا اور تیزی کے سبب 47فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں اور حصص کی مالیت میں 65ارب 4کروڑ 56لاکھ 75ہزار 458روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 207 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی جو حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے زائل ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 771.35 پوائنٹس کے اضافے سے 72742.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 284.82 پوائنٹس کی کمی سے 24033.87 پوائنٹس، کے ایم آئی-30 انڈیکس 1511.89پوائنٹس کی کمی سے 122414.85پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 303.83 پوائنٹس کے اضافے سے 34003.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ا