ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی

399

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو صرف ایک رن سے شکست دے دی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے مابین 5میچز پر مبنی ٹی 20 سریز کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے بہترین انداز سے کھیل شروع کیا۔ سعدیہ اقبال نے صفر پر ہیلی میتھیوز آؤٹ کیا، اسکور 14 ہوا تو ڈیانا بیگ نے شیمائن  کو گراؤنڈ سے باہر بھیجا اور اس کے بعد اسٹیفنی ٹیلر نے قیانہ جوزف کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا۔

ٹیلر 30 قیانہ جوزف 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 20 اوورز میں9 وکٹ پر 122 رنز رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے 37 رنز کی بنیاد رکھی، سدرہ 23 اور گل فیروزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں  پھر منیبہ علی 18 اور عائشہ ظفر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

بعد ازاں کپتان ندا ڈار اور عالیہ نے ٹیم کو سنبھالا، ٹیم کو جیت کے قریب لے گئیں  لیکن کرشمہ نے ایک ہی اوور میٰں کہانی پلٹ دی اور گرین شرٹس کی 3 وکٹیں گرائیں، عالیہ 12، فاطمہ صفر اور کپتان ندا کو 27 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ناجیہ اور طوبی نے رنز بنائے لیکن آخری گیند پر 2 رنز نہ بنا سکیں  اور  پاکستان کا اسکور 8 وکٹ پر 121 رنز رہا یوں اسے ایک رن سے شکست ہوئی۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کوہوگا۔