ملک میں مہنگائی کا رجحان جاری، مزید 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

248
expensive

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی بڑھنے کا رجحان مسلسل جاری ہے، رواں ہفتے مزید 15 اشیائے ضروریہ  کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے اشیائے ضروریہ  کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے اور رواں ہفتے میں بھی 15 اشیا مہنگی ہوئی ہیں تاہم مہنگائی کی مجموعی شرح میں 1.10 فی صد  کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آلوکی فی کلو قیمت میں ایک  روپے 40 پیسے، خشک دودھ 390 گرام 10 روپے 39پیسے ، برانڈڈویجیٹبل گھی فی کلو ساڑھے3 روپے، دال ماش فی کلو4 روپے تک اورچینی فی کلو87 پیسے مہنگی ہوئی۔

اسی طرح دال ماش  کی قیمت میں فی کلو4 روپے، دال مسورفی کلو 20 پیسے، گڑ فی کلو ایک روپے 21 پیسے، دال مونگ 52 پیسے، بکرے کا گوشت 9 روپے 40 پیسے فی کلو اور بیف کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے ،پیاز کی فی کلو قیمت میں 29 روپے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے تک کمی آئی۔