انٹربورڈ ہاکی چیمپئن شپ‘کراچی نے سوات کو 4-1سے ہرادیا

112

میرپورخاص(بیورو رپورٹ )تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید 7میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ کراچی بورڈ کی ٹیم نے سوات بورڈ کی ٹیم کو 4-1گول سے ہرایا فاتح ٹیم کے اسامہ نے 3اور سعد نے 1گول اسکور کیا‘ سوات کے نادر علی نے واحد گول اسکور کیا دوسرا میچ گجرانوالہ بورڈ اور مردان بورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا سنسنی خیز مقابلے بعد ایک ایک گول سے برابررہا مردان کی جانب سے حسنین اور گجرانوالہ کے اطہر نے 1,1گول کیا ،تیسرے میچ میں میرپورخاص بورڈ کی ٹیم نے سیکنڈری بورڈ کراچی کی ٹیم کو 2-0گول سے شکست دی میرپورخاص کے علی رضا نے 2گول اسکور کئے ،چوتھے میچ میں بہاولپور بورڈ کی ٹیم نے لاڑکانہ بورڈ کی ٹیم کو 2-1گول سے ہرایا بہاولپور کے عبد الحنان اور ذیشان نے 1,گول جبکہ لاڑکانہ کی جانب سے واحد گول سراج نے کیا ،پانچویں میچ میں حیدرآبادبورڈ کی ٹیم نے سکھر بورڈ کی ٹیم کو 3-0گول سے شکست دی حیدرآباد کے محمد شہیر ،علی داد،اور محمد حسن نے ایک ،ایک گول اسکور کیا چھٹے میچ میں لاہور بورڈ کی ٹیم نے ملتان بورڈ کی ٹیم کو 6-0گول سے ہرایا فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان علی،ارشاد لیاقت،اور عبد المنان نے 2,2گول اسکور کئے جبکہ فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں پشاور بورڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم کو 2گول کے مقابلے میں 3گولوں سے شکست دی پشاور کے جبران حمزء نے 2اور سلیم خان نے 1جبکہ ڈی آئی خان کے اکبر زمان اور محمد رفیق نے 1,1گول اسکور کیا کھیلے جانے والے میچوں میں اسلم خان نیازی، خادم حسین ،شعیب بھٹی اور ندیم الدین نے ججز جبکہ عبد المنان،زاہد علی،عرفان علی ،محمد ظہیر اور عبد الولی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ