یمنی فوج کی کارروائی‘ باغیوں کا بڑا جانی نقصان

34

صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے صعدہ صوبے کے نواحی علاقے باقم میں ایک بڑی کارروائی کے دوران کئی حوثی باغیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ صعدہ کے شمال مغربی علاقے باقم میں گھات لگا کر حوثیوں کی ایک پارٹی پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں باغی زخمی حالت میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ایک نیا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی مالکی کے مطابق یہ میزائل گزشتہ روز دانستہ طور پر گنجان آباد سرحدی علاقے جازان کی جانب داغا گیا تھا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب تک سعودی عرب پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی تعداد 195ہو چکی ہے۔ ان کارروائیوں کے سبب سعودی مملکت میں 112شہری جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
بھارت: زیادتی اور قتل کے الزام میں دارالامان کا مالک سابق فوجی گرفتار
بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ایک دارالامان کے مالک 70 سالہ سابق فوجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 3لڑکو ں اور 2لڑکیوں نے ایف آئی آردرج کرائی تھی، جس میں زیادتی اور 3افراد کے قتل کاالزام لگایا گیا تھا۔ دارالامان کا سرکاری محکمے میں اندراج 1995ء میں ہوا تھا اور وہاں 42 لڑکے اور 58لڑکیاں 2003ء سے رہایش پزیر ہیں۔ اسے باقاعدہ سرکاری فنڈ بھی ملتا ہے۔ کل وقتی وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے 4اساتذہ کو نگرانی پر رکھا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ہٹادیا گیا۔ محکمہ سماجی انصاف کے ڈائریکٹر کرشن تیواری نے کہا کہ سماعت اور گویائی سے محروم طلبہ اپنے مترجم کے ساتھ آئے اور انہوں نے ہاسٹل کے مالک کے خلاف جسمانی تشدد اور زیادتی کی شکایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.