اینگرو فرٹیلائزر کاشیئر ہولڈرز کو 3 روپے فی حصص منافع دینے کا اعلان

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ (ای ایف ایل) کو 31 دسمبر 2017 کو ختم ہوئے سال کے دوران 11 ارب 15 کروڑ 56 لاکھ روپے کا بعداز ادائیگی ٹیکس منافع ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن 8.36 روپے پر جا پہنچی۔ اینگرو فرٹیلائزر نے اپنے ساجھے داروں کو 30 فیصد نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو موصول ہوئے کمپنی کے اعلامیے کے مطابق اینگرو فرٹیلائزر کو زیر تبصرہ سال میں 16 ارب 66 کروڑ 47 لاکھ روپے کا قبل از ادائیگی ٹیکس منافع ہوا ہے ۔ جس پر کمپنی نے ساجھے داروں کو توقع سے زیادہ منافع دیا ہے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قرضوں کی لاگت اور کھاد فروخت کرنے کے اخراجات میں کمی، کھاد کی بہتر قیمتیں برقرار رہنے اور گراس مارجنز بڑھنے سے کمپنی نے غیرمعمولی منافع کمایا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ