گزشتہ برس خودکش حملوں میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں،رپورٹ

110

گزشتہ برس دنیا بھر میں کیے جانے والے خود کش حملوں میں ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے ادارہ برائے قومی سلامتی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران 800 حملہ آوروں نے 28 مختلف ممالک میں 469 بم دھماکے کیے، جن میں 5650 افراد لقمہ اجل بنے۔

ان میں سے ستر فیصد حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش یا تو براہ راست یا بالواسطہ ملوث تھی۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کو نشانہ مشرق وسطیٰ کا خطہ تھا۔ ان میں سے 146 عراق میں، 55 شام میں جب کہ 52 افغانستان میں کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ