روسی ایٹمی توانائی کمیشن کا ریاض میں اپنی شاخ کھولنے کا منصوبہ

78

ماسکو (صباح نیوز) روسی ایٹمی توانائی کمیشن’’روس آتوم‘‘سعودی عرب میں جوہری توانائی پر مبنی منصوبوں کے لیے ریاض میں اپنی شاخ قائم کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ملاقات سعودی اور روسی حکام کے درمیان ہوئی جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی و معدنی وسائل خالد الفاتح نے بتایا کہ سعودی عرب میں
تعمیر کی جانے والی پہلی جوہری تنصیب کے ٹھیکے میں بولی لگانے کے لیے روس آتوم کو بھی پیشکش دی گئی ہے۔