ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں ، پرویز رشید

30

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویزرشید نے کہا ہے کہریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں۔ آنے والے دنوں میں (ن) لیگ جلسے کرے گی۔ مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ اپوزیشن مشترکہ احتجاج بھی کرے گی۔وزیر ریلوے نے شادی ٹرین چلائی تھی۔ اب ٹرین کاپتا ہے نہ شادی کا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ( ن )کے رہنما پرویزرشید نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کوسہولت اورریلیف دینے والے گرفتار ہیں۔ ریلیف دینے والے جیل اور تکلیف دینے والے اقتدار میں ہیں۔پرویزرشید نے کہا بجٹ کے وقت ریلیف دیتے ہیں۔ حکومت نے مہنگائی کردی۔ نواز شریف نے میگا پراجیکٹس، موٹر وے، بجلی کے کارخانے بنائے، خان صاحب 10 سال کے قرضوں کا حساب لینا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں بجلی کا بحران اسی عرصے کی سرمایہ کاری سے حل ہوا۔ن لیگی رہنما نے کہا 10 سال میں لوٹ مار ہوتی تومعیشت تیز رفتار ترقی نہ کر رہی ہوتی۔ عبدالحفیظ شیخ بھی اس دوران وزیرخارجہ رہے کیاوہ بھی شریک مجرم ہیں۔ وزیر ریلوے نے شادی ٹرین چلائی تھی، اب ٹرین کاپتا ہے نہ شادی کا۔ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں می مسلم لیگ مزید احتجاجی جلسے کرے گی، مریم نواز اور شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ اپوزیشن مشترکہ احتجاج بھی کرے گی۔
پرویز رشید