کراچی میں گرمی کا راج ،پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا

107

کراچی شہر میں الصبح سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ ہیٹ ویو کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں شدید حبس میں بجلی کی طویل بندش سے شہری بے حال ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘وایو’ کے باعث شہر میں شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سر ڈھانپ کر رکھنے، چھتری، تولیہ، پانی اور لیموں ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ شدید گرمی میں مشقت والے کام سے گریز کریں، بچے سخت دھوپ میں کھیلنے سے گریز کریں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔