اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات کیس،عدالت تفتیشی افسر پر برہم

48

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیرکی عدالت میں زیرسماعت سابق و فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاروغیرہ کے خلاف آمدن سے زاید اثاثہ جات کے ریفرنس میں تفتیشی افسرکے پاس ریکارڈ نہ ہونے پرعدالت کی برہمی،آئندہ سماعت پرریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پران کے پاس ریکارڈ نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پرمکمل ریکارڈکے ساتھ دوبارہ عدالت پیش ہوں۔ سماعت19جون تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔