بدین، بجلی کا غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر تنازع

41

بدین (نمائندہ جسارت)بدین میں بجلی کا غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے سے تنازع،صارفین کی جانب سے حیسکو ملازمین میں جھگڑا تین تاجروں پر مقدمہ درج کردیا گیا، ملازمین کا سخت احتجاج ۔ آپرزن سب ڈویژن حیسکو کی جانب سے مبینہ غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے سے تاجر طفیل میمن اور حیسکو ملازمین کے درمیان جھگڑا ہوگیا تاجروںنے لائن مین اللہ بخش کاتیار سے لڑائی کی جس کے بعدحیسکو ملازمین مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانے پہنچے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ہائیڈروجن یونین کے چیئرمین احسان میمن ،سید علی بخش ،لیاقت قمبرانی اور فدا میمن کی قیادت میں ماڈل تھانے پر دھرنا دیا اور سخت نعرے بازی کی جس کے بعد ماڈل تھانے پر لائن مین اللہ بخش کاتیار کی مدعیت پر تاجرون طفیل میمن،حارث میمن اورپروفیسر اصغر میمن پر مقدمہ درج کردیا گیا ۔