پروفیسر رئیس احمد منصوری تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکرٹری مقرر

33

شکارپور (پ ر)تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری صوبہ سندھ اشرف خان اپنی نجی مصروفیات کی بناء پر تنظیمی ذمے داریوں کو ادا نہیں کر پائیں گے ،تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے قائم مقام صدر پروفیسر محمد حسین سومرو نے سیکرٹری صوبہ کی رخصت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر رئیس احمد منصوری کو قائم مقام سیکرٹری صوبہ سندھ مقررکردیا ہے ۔