تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ، شراب برآمد

38

فیصل آباد (اے پی پی) پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ فیصل آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ پہلی کاروائی کے دوران ملزم وحید رشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 90 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں ملزم دستگیر کو گرفتار کر کے 60 لیٹر شراب کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہے تھے۔انہوںنے بتایا کہ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔