لاڑکانہ، غیر معیاری اشیا کی فروخت، 7 دکانداروں پر جرمانے

37

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ فوڈ اتھارٹی عملے نے کارروائی کرکے غیر معیاری اشیا کی فروخت پر ایک کھلے آئل ڈپو سمیت 7 دکانداروں پر 6500 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی لاڑکانہ ٹیم کے انچارج محبوب بھٹی کی قیادت میں عملے نے لاڑکانہ میں ساگر آئل ڈپو پر کارروائی 480 لیٹر کھلا آئل ضائع کرکے 50 ہزار جرمانہ عائد کیا 5 دن کے اندر ڈپو بند کرنے کی وارننگ جاری کردی۔ دوسری جانب عملے کی ڈیری شاپ اور بریانی سینٹر مالکان کیخلاف کارروائی، مضر صحت اشیا کی فروخت پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے مالکان کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری دودھ اور کھانے پینے کے اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی میر گھنور خان اسران اور ڈائریکٹر آپریشن سندھ فوڈ اتھارٹی امتیاز علی ابڑو نے کارروائیوں کو سراہا۔