موسمی صورتحال کے پیش نظر مخدوش عمارتیں خالی کرانے کاحکم

46

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میںڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی کی ہدایت پر محکمے کارین ایمرجنسی سینٹربحال کردیاگیا ہے اس سلسلے میں ماہرین تعمیرات انجینئرزپرمشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک مخدوش عمارت کی جانب سے خطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کو خبردار کیاگیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کے تحفظ کیلیے ان عمارتوں کوفی الفورخالی کردیاجائے جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کے پیش نظر ڈائریکٹرجنرل افتخار قائم خانی کی ہدایات پرمحکمے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جسکے تحت اس وقت ایس بی سی اے میں قائم ہنگامی مرکزمیں ادارے کے تمام ٹائون سیکشنز کا ٹیکنکل اسٹاف تین شفٹوں میں 24گھنٹے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود رہیگا جبکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی عمارتی حادثے کی ہنگامی صورتحال میں اس ایمرجنسی سینٹرپر فون نمبر 021-99232354 پر رابطہ کریں جبکہ شہری اندرون علاقہ اپنے اردگرد کسی بھی مخدوش حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارت کے بارے میں بھی مطلع کرسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں ماہرین تعمیرات وانجینئرر پرمشتمل ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی رپورٹس کے مطابق خطرناک اور ناقابل استعمال قراردی گئی عمارتوںکے مکینوں اوراستعمال کنندہ کو ایس بی سی اے نے ایک بار پھرخبردارکیاہے کہ ان عمارتوں کااستعمال ان کے اور ان کے خاندان کیلیے خطرناک ہے ۔