حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پربجٹ بنایا،شاہ عبدالحق

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں اور ٹیکسز کا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا موجودہ حکومت سے عوام نے جو امیدیں وابستہ کی تھی وہ پو ری نہ ہو سکیںغریب عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ حالیہ بجٹ سے غریب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے حکومتی دعوے اوروعدے صرف زبانی کلامی تھے۔انہو ں نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کے لیے کو ئی خوشخبری نہیں، بجلی ، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ مزید مہنگائی کا با عث بنے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کسی بھی حکو مت کی مالی پالیسیو ں کا عکا س ہوتا ہے، نئے بجٹ میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز ،مالیا تی بحران ، بجٹ خسارہ ،کرپشن ،امن و امان کے قیام اور عوام کو مہنگائی و بیروزگاری سے نجا ت دلا نے کے لیے واضح اور قابل عمل روڈ میپ نہیں دیا گیا۔بھا ری سودی قرضے بجٹ کی ادائیگیو ں کا بڑا حصہ ہیں،عوام کے لیے صرف دعوے، وعدے اور دلاسے ہیں۔شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا مہنگائی پر کوئی کنٹرول نہیں ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ غریب کی غریبی پر طمانچہ ہے۔ مقامی حکومتوں کی جانب سے مہنگائی کا طوفان روکنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔