مزدور کی کم سے کم اجرت 17ہزار500 روپے مقرر

38

اسلام آباد (صباح نیوز) مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 17ہزار 500روپے مقرر کردی گئی۔۔قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مزدور کی اجرت میں اضافے سے مزدور کی مشکلات میں کمی ہو گی اور حکومت کم سے کم اجرت کی دستیابی یقینی بنائے گی ۔