صدر مملکت کے تفریحی و تحائف صوابدیدی فنڈز تقریباً ختم

46

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20کےبجٹ میں صدر مملکت کے تفریحی و تحائف، صوابدیدی فنڈز تقریباً ختم کردیے۔صدر مملکت کے سفری اخراجات کو ایک کروڑ68لاکھ 50ہزار سے کم کر کے ایک کروڑ56لاکھ 51ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔ صدر مملکت کی تنخواہ تقریباً9لاکھ روپے ماہانہ برقرار رکھی گئی ہے۔