ٹوپی‘ گدون پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا

25

ٹوپی(این این آئی) گدون پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کو مال مسرقہ سمیت گرفتار کرلیا افغان مہاجرین ڈکیت کے دوملزمان حافظ الرحمن اور کمندان ساکن افغان مہاجرین کیمپ گندف ٹوپی کے قبضے سے تین لیپ ٹاپ دو موبائل اور 4لاکھ 46ہزار نقدی اور موٹر سائیکل برآمد گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف دائرہ تنگ ایس پی انویسٹی گیشن صوابی خان خیل نے ڈی ایس پی ٹوپی کیڈٹ محمداعجاز ایس ایچ او تھانہ آئی ڈی ایس فاروق خان ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک اور تفتیشی افیسر انسپکٹر سریر خان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹوپی دفتر میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 24مئی کو محمد علی ٹھیکیدار سکنہ اسلام آباد نے تھانہ آئی ڈی ایس میں رپورٹ درج کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ نمبر 11پر نامعلوم افراد گروہ کی شکل میں ڈکیتی کرنے کی غرض سے سامنے آئے اور ہم جملہ ٹھیکیداروں سے اسلحے کی نوک پر 10لاکھ50ہزار 3 لیپ ٹاپ اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔ ایف آئی آر ہونے پر ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی ٹوپی کیڈٹ محمد اعجاز کو خصوصی ٹاسک سونپا جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ آئی ڈی ایس فاروق خان ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک اور تفتیشی افیسر انسپکٹر سریر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ٹیم نے دیگر نفری کے ہمراہ نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکیا دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے تین لیپ ٹاپ دو موبائل اور 4لاکھ 46ہزار نقدی برآمد کیے اور ساتھ ہی واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی براآمد کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن صوابی خان خیل نے مزید کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعاون سے رمضان اور عید چاند رات پر پر ہوئی فائرنگ نہ ہونے کے برابر رہی ۔