چیئرمین بلدیہ ملیر ملازمین کوچیک جاری کرنے پرآگ بگولا

99

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر مزدور دشمنی میں اس حد تک بڑھ گئے کہ عیدالفطر پر فنڈز موجود ہونے پر میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کا کی جانب سیپہلے ملازمین کے چیکس جاری کرنے پر آگ بگولا ہوگئے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے ٹھیکیداروں کے چیکس پر تنخواہوں کے چیکس سے پہلے دستخط نہ کرنے پر میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر اشفاق حسین ملاح کو ٹرانسفر کروادیا ۔ان خیالات کا اظہار سجن یونین ( سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اس بات کی نشاندہی کردی تھی کہ بلدیہ ملیر کے چیئرمین ملازمین کو فنڈز موجود ہونے کے باوجود تنخواہیں دینے کے بجائے ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں کرنے کے لیے میونسپل کمشنر پر دبائوڈال رہے ہیں اس سے پہلے بھی گزشتہ برس کرسمس سے قبل بلدیہ ملیر کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے انکے وارنٹ گرانٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر وہ 25ہزار وپے کی ضمانت کرواکر متعلقہ ایس ایچ او کے ہمراہ مسلسل تین روز عدالت میں پیش ہوتے رہے ۔لیکن ایکبار پھر اسی غلطی کو دہرارہے تھے لیکن میونسپل کمشنر اشفاق ملاح کے ڈٹ جانے اور پہلے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے پر وزیربلدیات کو شکایت کرکے انکا تبادلہ کروادیا۔