وزیراعظم کا خطاب ناکامی کا اعتراف ہے‘پیپلز پارٹی

68

اسلام آباد(صباح نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خطاب پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے، وزیراعظم کا خطاب ناکامی کا اعتراف ہے،عوام نے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کردیا ہے۔پی پی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ قوم کو علم ہے علیمہ ایمنسٹی اسکیم کس کے لیے ہے ۔ ایمنٹسی اسکیم شوکت خانم ٹرسٹ سے چوری کی گئی رقم کوحلال کرنا ہے۔ نیئر بخاری نے ردعمل میں کہا کہ حکومتیں دھمکیوں سے نہیں تدبیر سے چلتی ہیں۔ایمنسٹی اسکیم عمران خان خاندان اور حکومتی حصے داروں کی سہولت کاری ہے ۔عمران خان اپنے اور خاندان کے ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دیں۔وزیراعظم نے خطاب میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے کوئی بات تک نہیں کی۔اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا کہنا مایوسی کا واضح ثبوت ہے۔پیپلز پارٹی کے پی کے کی سیکرٹری اطلاعات سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب ماسوائے کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ دودھ شہد کی نہریں بہانے کے وعدے کر کے اقتدار لینے والوں نے مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔نااہل لوگوں کے ٹولے نے ملکی معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔