رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرض میں 3655 ارب روپے کا اضافہ

49

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سرکاری قرض میں 3655 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے مارچ 2019ء تک سرکاری قرضے 28607 ارب روپے ہو گئے۔اقتصادی جائزہ رپورٹ 2018-19ء کے مطابق ملکی قرضے میں 1754 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ مالیاتی خسارے کی فنانسنگ کے لیے داخلی سورسز سے حکومت نے 1398 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے۔جائزہ رپورٹ اس فرق کی بڑی وجہ بینکاری کے نظام میں حکومت کے کریڈٹ بیلنسز میں اضافہ ہے۔