انڈونیشیا: صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جوکو ویدودو کامیاب

112
جکارتا: الیکشن کمیشن کی جانب سے جوکو ویدودو کی کامیابی کے اعلان پر اپوزیشن کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر فاتح صدر کی عوام سے خطاب کی ہے
جکارتا: الیکشن کمیشن کی جانب سے جوکو ویدودو کی کامیابی کے اعلان پر اپوزیشن کے حامی احتجاج کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر فاتح صدر کی عوام سے خطاب کی ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنرل الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ویدودو کو 55.5 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ ان کے حریف امیدوار پرابووا سوبیانتو کو 44.5 فیصد ووٹ ملے۔ دوسری جانب سوبیانتو نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ویدودو حکومت نے دھاندلی کی اور وہ نتائج کو دستوری عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ادھر الیکشن سپروائزری ایجنسی کا موقف ہے دھاندلی کا الزام بے بنیاد ہے۔