بدین، سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے  تنگ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی

75

بدین (آئی این پی ) بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔ متوفی لڑکی کے ورثا نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا، لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔ورثا کا مزید کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو بلیک میل کرنے والوں نے 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے شکایت درج کرلی گئی ہے تاہم ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔