جیکب آباد،الخدمت فائونڈیشن کے تحت مستحق لوگوں میں راشن تقسیم

68

جیکب آباد(نمائندہ جسارت ) الخدمت فائونڈیشن جیکب آباد کی جانب سے ایف او ایف کے تعاون سے غریب اور مستحق لوگوں میں تقسیم راشن تقریب ۔تفصیلات کے مطابق مسجد دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد کے ہال میں الخدمت فائونڈیشن ضلع جیکب آباد کی جانب سے ایف او ایف کے تعاون سے جیکب آباد میں غریب اور مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے الخدمت ضلع جیکب آباد کے صدر غلام حیدر پیرزادہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلعی امیر اور جیکب آباد کے شہر کے امیر سے مشورے کے بعد یہ ایک سو راشن بیگ ضلع بھر کے مستحقین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہر سال ماہ مبارک میں ملک بھر کے غریب اور مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ یہ غریب بھی معاشرے کے دیگر افراد کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔ تقریب میں امیر ضلع جیکب آباد اور امیر شہر جیکب آباد کے ساتھ دیگر ذمے دار بھی شریک تھے ۔