بائرن میونخ نے ساتویں مرتبہ جرمن بنڈس لیگا فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

71

برلن (جسارت نیوز) بائرن میونخ نے مسلسل ساتویں مرتبہ جرمن بنڈس لیگا فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح کلب نے این تراشت فرینکفرٹ کلب کو 5-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جرمن بنڈس لیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے این تراشت فرینکفرٹ کلب کو با آسانی 1 کے مقابلے میں 5 گولز سے زیر کر کے مسلسل ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے ہاف میں میونخ کو حریف کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں بائرن میونخ نے غیرمعمولی کھیل پیش کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4 گولز کئے جبکہ فرینکفرٹ کلب صرف ایک گول کر سکا، اسطرح بائرن میونخ نے فرینکفرٹ کلب کو 5-1 گولز سے ہرا کر جرمن بنڈس لیگا ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، فاتح کلب کی طرف سے کومین، ایلابا، ریناتو، رائبری اور روبن نے ایک، ایک گول کیا۔