ایس ایس پی دادو کی جانب سے قواعد و  ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد اہلکار معطل

33

میہڑ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا کی جانب سے میہڑ شہر میں بدامنی اور رمضان شریف میں ہوٹل کھلوانے اور ان سے پیسے لینے کے الزامات میں میہڑ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او شفیع محمد گولو اور بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او شعبان ملہن کا سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کا حکم کرتے ہوئے میہڑ شہر میں ہوٹل کھلوانے کے الزامات میں بی سیکشن تھانے کے بڑے منشی سکندر ببر کو معطل کردیا جبکہ میہڑ کے اے سیکشن تھانے کے چھوٹے منشی خالد جوکھیو پر ہوٹل کھلوانے اور پولیس اہلکاروں کو ویزا پر بھیجنے اور جوئے کے اڈے سے رشوت لینے اور عوامی شکایات کے الزام میں معطل کر کے لائن حاضر کرنے کے احکامات دیے۔ ایس ایس پی دادو کے حکم پر میہڑ اے اور بی سیکشن پولیس نے سرعام چلنے والے ہوٹلوں پر چھاپے مار کر رمضان آرڈیننس پر عمل نہیں کرنے والے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے لاکپ کردیا۔