خانہ کعبہ کی نایاب تصویر ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

133
مسلمان کا روپ دھار کر مکہ میں جاسوسی کرنے والے ولندیزی اسکالر کی بنائی گئی نایاب تصویر پونے چار کروڑ روپے میں فروخت ہوئی
مسلمان کا روپ دھار کر مکہ میں جاسوسی کرنے والے ولندیزی اسکالر کی بنائی گئی نایاب تصویر پونے چار کروڑ روپے میں فروخت ہوئی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) خانہ کعبہ کی ایک قدیم اور نایاب تصویر ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت کردی گئی۔ 1888 ء میں لی گئی تصویر کی نیلامی لندن میں کی گئی۔ تصویر مشرقی تہذیبوں کے ماہر کریسٹیان سناک ہرخرونئے نے اس وقت لی تھی، جب وہ جدہ میں ہالینڈ قونصل خانے میں ملازم تھا۔ تصویر میں 131 سال قبل کا مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام نمایاں ہے۔ تصویر کی ڈھائی لاکھ ڈالر بولی لگائی گئی، تاہم نیلام گھر نے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا کرسچیان سنوک ہرگونج مسلمانوں کا روپ دھار کر مکہ اور حجاز میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہوا تھا۔ اس نے جدہ میں ولندیزی سفارت خانے میں رہتے ہوئے ڈیڑھ سال کے دوران 2 کتابیں بھی لکھیں۔ اسنوک نے انڈونیشیا میں ڈچ ایسٹ کمپنی کی توسیع کے دوران یہ مشن انجام دیا تھا۔