آل کراچی شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ

81
شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو
شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسرا آل کراچی شہید حفیظ الرحمن ینگ ڈی گول فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام صابر اسپورٹس فٹبال کلب تعاون پاکستان تحریک انصاف لیاری ٹاؤن صابر اسپورٹس یوتھ فٹبال کمپلیکس ریکسر لین غریب شاہ میں دو شاندار اور کانٹے دار میچ کھیلے گئے پہلا میچ لودھی اسٹار اور شہروز میموریل کے درمیان کھیلا گیا جو وقت مقررہ تک دو دو گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پینلٹی کِکس پر لودھی اسٹار نے 2-3 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ دوسرا شاندار اور دلچسپ مقابلہ چاند اسٹار اور فہد میموریل کے درمیان میچ بھی مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا اس میچ کا فیصلہ بھی پینلٹی کِکس پرہوا جو چاند اسٹار نے فہد میموریل کی ٹیم کو 3-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ۔میچ ریفری میر محسن میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔