کیلیفورنیا میں ایف 16 طیارہ ائربیس کے گودام پر گر کر تباہ

51
کیلیفورنیا: لڑاکا طیارہ گرنے سے گودام کی چھت اور اندر موجود سامان تباہ ہوگیا ہے
کیلیفورنیا: لڑاکا طیارہ گرنے سے گودام کی چھت اور اندر موجود سامان تباہ ہوگیا ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے رہائشی علاقے میں جنگی طیارہ ائربیس کے گودام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ تربیتی ایف سولہ طیارے کے گرنے کے واقعے میں گودام میں موجود 5 ملازم زخمی ہوئے جبکہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی اداروں کے مطابق رضاکاروں نے گودام کے زخمی ملازمین کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک ہے۔