کابل کے انتخابات کے نتائج کا 6 ماہ بعد اعلان

59

کابل (اے پی پی) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا تقریباً 6 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملکی انتخابی
ادارے کے مطابق33 کامیاب ارکان میں سے9 خواتین ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی وجہ سے گنتی میں تاخیر ہوتی رہی اور نتائج کے اعلان میں بہت دیر ہو گئی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں کابل میں ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عاید کیے گئے تھے تاہم ملکی الیکشن کمیشن نے اپریل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دے دیے تھے۔