اسٹاک مارکیٹ کریش ، حکو متی کشتی ڈوب رہی ہے ، احسن اقبال

59

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہے اور حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ہمیں خدشہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے قریبی لوگوں کے کالے دھن کو سفید کریں گے۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایمنسٹی اسکیم لائے تو کہا گیا کہ چور اور ڈاکوئوں کے لیے لائی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی آج اسی راستے پر چل پڑے ہیں 10 ماہ میں حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ، ہماری اسکیم کے تحت 120 ارب روپے پاکستان آئے تھے، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پیسہ پاکستان آئے، اسکیم کے تحت پیسہ پاکستان آئے گا تو ہمیں خوشی ہوگی۔