رینجرزکی کارروائی،ایم کیوایم کابھتاخورتاشفین علی پکڑاگیا

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرزنے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر لانڈھی سے بھتا خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاشفین علی کا تعلق ایم کیو ایم ہے۔ ملزم ایم کیو ایم یونٹ 86 لانڈھی کا یونٹ انچارج رہ چکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم تاشفین علی نے اعتراف کیا کہ وہ لانڈھی سیکٹر کے سابقہ انچارج منظور لمبا کے حکم پر لانڈھی اور کورنگی کی مختلف مارکیٹوں اور فیکٹریوں سے بھتا وصول کرتا رہا ہے۔اس سلسلے میں ملزم نے اپنے یونٹ کے علاقے کو 7 پول میں تقسیم کیا ہوا تھا اور ہر پول میں 8 سے 10 لڑکے بھتا لیتے تھے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ایم کیو ایم لندن کو فعال رکھنے میں مصروف عمل بھی تھا۔ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکر لیا گیا ہے اور ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔