پنجاب میں پیرول پر رہائی پر عاید  پابندی ختم کرنیکا فیصلہ 

96

لاہور (نمائند ہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے قیدیوں کو سہولت دینے کے لیے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے قیدیوں کی پیرول پر رہائی پر عاید پابندی ختم کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 400 قیدیوں کو ان کے صوبے میں بھجوانے کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں۔ کے پی کے کے 400 قیدی پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں اور ان سے ان کے رشتے دار ملنے نہیں آتے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں اور میں خود جیلوں کے دورے کرکے قیدیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو جیل مینوئل کے تحت سہولتیں دیں گے اور خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔