اشرف نوناری کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ،لالاقربان

45

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ نیشنل پارٹی کے نئے آرگنائزر کی قیادت میں اشرف نوناری کے سیاسی مشن کو جاری رکھتے ہوئے تین ماہ کے اندر پارٹی کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔ یہ اعلان سندھ نیشنل تحریک کے سابق آرگنائزر لالا قربان نے کیا ۔ انہوں نے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایس این ٹی کے چیف آرگنائزر کامران اشرف نوناری‘ ڈپٹی آرگنائزر میر مرتضی ‘ڈاکٹر عظمہ جوکھیو‘ ڈاکٹر فاطمہاور نجیب احمد کو بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر کامران اشرف نوناری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد اشرف نوناری کاغریب عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھتے ہوئے پارٹی کو منظم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اشرف نوناری شہید کے چالیس روزہ سوگ کے بعد اب پارٹی کو نئے سرے سے منظم کیاجارہا ہے اور تین ماہ کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کراکر نئے عہدیداران کا انتخاب کیاجائے ۔