بھارتی جیل میں شہید شاکر اللہ آبائی گاؤں میں سپرد خاک

101
ڈسکہ:بھارتی جیل میں قتل ہونے والے شاکراللہ کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی جارہی ہے، چھوٹی تصویر میں قبر پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں
ڈسکہ:بھارتی جیل میں قتل ہونے والے شاکراللہ کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی جارہی ہے، چھوٹی تصویر میں قبر پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں

ڈسکہ (صباح نیوز) بھارتی جیل میں تشدد سے جام شہادت نوش کرنے والے شاکراللہ کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں جیسر والا میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤ محمد رضوان، آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر، ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی، صدر سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی عمر ڈار، ایم این اے سید افتخار الحسن، ایم پی ایز نوید اشرف، میاں ذیشان رفیق، پی ٹی آئی رہنما چودھری غلام عباس، بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن، علی اسجد ملہی اور ممتاز چیمہ سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں نے شہید کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کیے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شہید شاکراللہ کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا۔ شرکائے جنازہ نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جنازگاہ نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔