جرمنی: آتشزدگی سے گھر تباہ 5 افراد ہلاک‘ دیگر کئی زخمی

246
جرمنی: آتش زدگی کا شکار ہونے والے مکان کے اندر تباہی کے آثار نمایاں ہیں
جرمنی: آتش زدگی کا شکار ہونے والے مکان کے اندر تباہی کے آثار نمایاں ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت گھر میں آگ لگی، اس وقت وہاں 9افراد موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کا علاج جاری ہے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں کوئی باقاعدہ خبر جاری نہیں کی گئی۔