بارسلونا: ٹرینوں میں تصادم ڈرائیور سمیت 3 افرادہلاک‘ 100زخمی

79
بارسلونا: ریل گاڑیوں میں تصادم کے باعث بوگیاں ایک دوسرے میں پیوست ہوگئی ہیں
بارسلونا: ریل گاڑیوں میں تصادم کے باعث بوگیاں ایک دوسرے میں پیوست ہوگئی ہیں

بارسلونا (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے شہر بارسلونا میں 2ٹرینوں کے تصادم میں ڈرائیورسمیت 3 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بارسلونااورمینریسا آنے اورجانے والی مسافر ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر آگئیں۔ حادثہ بارسلونا سے 35کلومیٹر دورپیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق تینوں لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں 3زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، جب کہ دیگر 16کی حالت خطرے سے باہر ہے باقی 76مسافروں کو سنگین نوعیت کی چوٹیں نہیں آئی، جس کے باعث انہیں طبی امداد دیگر گھر بھیج دیاگیاہے۔ صوبائی ٹرین سروس کے چیف نے فوری طورپرحادثے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔