ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اوربڑھیں گے، آصف علی زرداری

68

کشمور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں یہ  جتناکاٹیں گے ہم اوربڑھیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق  کشمورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ “تم نے صرف بینڈ بجانا ہے، بجاؤ۔ اس سے میرا ووٹر متاثر نہیں ہوتا۔میں نے تو ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرادیاتھا۔ مجھے باہر جانے کی کیاضرورت، یہ میری حکومت نہیں گراسکے۔”

انہوں نے کہا کہ” میں نے انھیں پانچ سال حکومت چلا کر دکھائی۔ آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کروں اورکوئی میری سننے کوتیار نہیں۔ہم دھرتی اورعوام کی خاطر لڑ رہے ہیں۔  آپ کہتے ہیں پیٹرول پمپ لگے گا تو وہ بھی ہمارا ہوگا۔”

انہوں نے  کہا کہ جہاں سے گیس نکل رہی ہے پہلے اس صوبے کا حق ہے۔ میرااس میں شیئر نہیں۔ یہ میرا دھندا نہیں آپ کا ہے۔ سوچ یہ ہے جب صوبوں کو حق دو تو اس کا نقصان ہوگا۔ اللہ کے فضل سے ہم زردار ہیں ہر حال میں خوش ہیں۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ میں نے پانچ سال کامیابی سے حکومت چلائی۔اپنے دور میں ہم نے پانچ پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے۔18ویں ترمیم سے تمام صوبوں کوفائدہ ہوا۔ ماضی میں تمام کام مفاہمت کے ساتھ کیے گئے۔ سوچ یہ ہے جب صوبوں کوحق دوتواس کانقصان ہوگا۔