ایم کیو ایم میں تمام اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے، رؤف صدیقی

50

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق وزیر رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے غلط وقت پر پریس کانفرنس کی، ہماری جماعت میں اختلاف ہیں جلد دور ہوجائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان کی بڑی جماعت ہے، این اے 243 میں ایم کیو ایم ہی کامیاب ہوگی، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پتنگ کو ووٹ دیں، 25 جولائی کو بھی ہم ناکام نہیں ہوئے تھے۔ ہفتے کو
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت میں رہ کر ہی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رؤف صدیقی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں سیٹیں کم ملنے کی اور بھی بہت سے محرکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک سانحہ ہوا کہ پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ جس ملک میں اساتذہ کی عزت نہیں ہوتی وہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تاہم چیف جسٹس نے اس پر نوٹس لیا جو کہ خوش آئند ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.