کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلیے واچ فورس تیارکرلی ہے‘امیر شیخ

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے کراچی پولیس نے اسٹریٹ واچ فورس تیار کر لی ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس ڈاکٹر امیر شیخ کا کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے 1870 اہلکاروں پر مشتمل اسٹریٹ واچ فورس تیار کی گئی ہے۔ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ اس واچ فورس کی تعیناتی شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے، ساؤتھ اور سٹی ایریا میں اسٹریٹ کرائم واچ کو 250 سی سی 80 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ ضلع وسطی، ملیر، غربی اور کورنگی کو 20، 20 موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ واچ فورس میں زیادہ تر نئے بھرتی اہلکاروں شامل ہیں، یہ فورس 8موٹر سائیکلوں پر4 ٹولیوں کی شکل میں 8، 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کرے گی،ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی مدد کرنے والے شہریوں کو نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ